04 Dec 2023
(ویب ڈیسک) چیف آف دی ایئر سٹاف انٹرنیشنل سکواش چیمپئن شپ پاکستان کے نور زمان نے جیت لی۔
اسلام آباد میں ہونیوالی چیف آف دی ایئر سٹاف انٹرنیشنل سکواش چیمپئن شپ کے فائنل میں نور زمان نے اپنے ہم وطن اسم خان کو شکست دی۔
چیف آف ایئر سٹاف نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے، ٹورنامنٹ جیتنے والے کو 12 ہزار امریکی ڈالر انعامی رقم دی گئی۔