اپ ڈیٹس
  • 304.00 انڈے فی درجن
  • 570.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے صوبے کے پہلے بزنس فیسیلی ٹیشن سنٹر کا افتتاح کردیا

04 Dec 2023
04 Dec 2023

(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے صوبے کے پہلے بزنس فیسیلی ٹیشن سنٹر کا افتتاح کردیا۔

پنجاب میں پہلی بار سرمایہ کاروں کی سہولت کیلئے برق رفتار ون ونڈو آپریشن شروع  ہو گیا جہاں  20 صوبائی و وفاقی محکمے ایک چھت تلے  سہولیات فراہم کریں گے، نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے صوبائی کابینہ کے ہمراہ صوبے کے پہلے بزنس فیسیلی ٹیشن سنٹر کا افتتاح کیا۔

محسن نقوی نے سنٹر میں بزنس حب کے آن لائن سسٹم کا بھی باضابطہ آغاز کیا، انہوں نے بزنس فیسیلی ٹیشن سنٹر میں قائم صوبائی و وفاقی محکموں کے کاؤنٹرز کا معائنہ کیا اور محکموں کی طرف سے فراہم کردہ سہولتوں کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔

 وزیراعلیٰ پنجاب نے ون ونڈو آپریشن کے پورے نظام کا جائزہ لیااور این او سیز کے اجراء کو 30 روز کی بجائے 15 روز میں یقینی بنانے کی ہدایت کی، محسن نقوی نے اوورسیز پاکستانیوں اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے این او سیز کا اجراء 10 روز میں کرنے کا پلان بھی طلب کرلیا۔

بزنس فیسیلی ٹیشن سنٹر میں ایل ڈی اے، ٹیپا، واسا اور دیگر محکمے سرمایہ کاروں اور صنعتکاروں کو این او سیز،  رجسٹریشن اور سرٹیفکیٹ جاری کریں گے، وزیراعلیٰ نے بزنس فیسیلی ٹیشن سنٹر میں فراہم کر دہ سہولتوں کو سراہا۔

 تقریب میں ترکیہ کے قونصل جنرل در مش باشتو اور چین کے قونصل جنرل ڑاؤ شیرین نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی، ترکیہ اور چین کے قونصل جنرل نے بزنس فیسیلی ٹیشن سنٹر کو سراہا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے