اپ ڈیٹس
  • 304.00 انڈے فی درجن
  • 570.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

اللہ کے کرم، عوام کی مدد سے الیکشن جیت کر مہنگائی کو ہرائیں گے: شہباز شریف

03 Dec 2023
03 Dec 2023

(لاہور نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اللہ کے کرم اور عوام کی مدد سے الیکشن جیت کر مہنگائی کو ہرائیں گے۔

صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف سے سابق اراکین اسمبلی  شیخ روحیل اصغر، محمد حنیف عباسی، خواجہ سلمان رفیق نے الگ الگ ملاقاتیں کیں، سابق رکن قومی اسمبلی چودھری فرخ الطاف، سید باسط بخاری، میاں عمران قریشی کی بھی شہباز شریف سے ملاقات ہوئی۔

پارٹی صدر کو رہنماؤں نے اپنے اپنے حلقوں میں انتخابی تیاریوں سے آگاہ کیا، شہبازشریف نے انتخابات کی تیاریوں کے لئے پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کے جذبے اور محنت کو سراہا۔

شہبازشریف نے کہا کہ سیاسی استحکام سے ہی معیشت اور عوام کے مسائل حل ہوں گے، پاکستان اور عوام کی بھلائی، بہتری اور مفاد میں نوازشریف کی قیادت میں سب کو ساتھ لے کر چلیں گے، عوام کو مہنگائی اور دیگر مسائل سے نجات دلانے کے لئے یہ انتخابات بہت اہم ہیں۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ اللہ کے کرم اور عوام کی مدد سے الیکشن جیت کر مہنگائی کو ہرائیں گے، ہم الیکشن نہیں عوام اور پاکستان کے معاشی مفادات کی جنگ لڑنے جا رہے ہیں، سیاسی انتقام ہار گیا، اب مہنگائی اور معاشی بدحالی کو شکست دینی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ گالیوں اور کردار کشی کے ہتھکنڈوں میں قوم کا قیمتی وقت اور وسائل برباد کئے گئے، ہمارے خلاف شروع کئے گئے سیاسی انتقام کا نشانہ عوام اور ملک بن گئے

پارٹی رہنماؤں نے لیگی قائد نواز شریف کی ایون فیلڈ ریفرنس میں بریت پر مبارکباد بھی پیش کی۔

علاوہ ازیں شہبازشریف سے مسلم لیگ ن سندھ کے صدر بشیر میمن نے ملاقات کی، خواجہ سعد رفیق، سردار ایاز صادق بیرسٹر سینیٹر اعظم نذیر تارڑ، عطاء اللہ تارڑ بھی ملاقات میں موجود تھے، شہبازشریف نے بشیرمیمن کو سندھ کلچر ڈے کی مبارک دی۔

ملاقات میں عام انتخابات کی تیاریوں اور صوبہ سندھ میں تنظیمی امور پر مشاورت ہوئی، سندھ میں ایم کیو ایم اور دیگر جماعتوں کے ساتھ انتخابی ایڈجسٹمنٹ سے متعلق امور پر بھی غور کیا گیا، اجلاس میں ایم کیو ایم سے ہونے والی بات چیت کا جائزہ لیا گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے