اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

الیکشن لاڈلے اور سپر لاڈلے کے درمیان ہو یہ ممکن نہیں: سراج الحق

03 Dec 2023
03 Dec 2023

(لاہور نیوز) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ الیکشن لاڈلے اور سپر لاڈلے کے درمیان ہو یہ ممکن نہیں۔

منصورہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ روٹی کپڑا اور مکان کے نام پر عوام سے دھوکا ہوا، گزشتہ 70سال سے نظام وہی ہے صرف چہرے بدلتے ہیں، گزشتہ 10سالوں میں جو حکومتیں رہیں وہ ایک تسلسل کا نام ہے کسی انقلاب کا نہیں، آج بھی جہالت ،کرپشن کا تسلسل اور ملک میں اندھیر نگری چوپٹ راج ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 10سال عوام کیلئے ڈراؤنا خواب ہے، پہلےپی ٹی آئی ، 16ماہ کیلئے مخلوط حکومت رہی،اب نگران حکومت ہے، ہر روز بدامنی اور مایوسی میں اضافہ ہورہا ہے، عام پاکستانی کی زندگی میں کوئی مثبت انقلاب اور تبدیلی نظر نہیں آرہی، سابق حکمرانوں نے صرف اپنے بینک بیلنس میں اضافہ کیا عوام کیلئے کچھ نہیں۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ آج عام آدمی پریشان ہے ،پورا ملک دلدل میں پھنس گیا ہے، ہمیں ہر بار چہرے نہیں نظام بدلنا ہے، جب کسی قوم کے نوجوان نظام کی تبدیلی کیلئے اٹھتے ہیں تو کامیاب ہوجاتے ہیں،  نوجوانوں کی وجہ سے ہی روسی اور نیٹو ٹینکوں کو شکست ہوئی تھی، غزہ کے نوجوان ظالم کا مقابلہ کررہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ الیکشن  سودی نظام سے نجات اور کشمیر کی آزادی کا ہو گا، آئندہ الیکشن  ظلم و جبر سے نجات کا ہو گا، ہم چاہتے ہیں ملک سے مہنگائی اور غربت کا خاتمہ ہو،8 دسمبر سے الیکشن مہم کا آغاز کریں گے،کرپشن فری پاکستان صرف جماعت اسلامی دے سکتی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے