اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا بطور سپہ سالار ایک سال ،عوام کارکردگی سے خوش

03 Dec 2023
03 Dec 2023

(لاہور نیوز) آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا بطور سپہ سالار ایک سال مکمل ہو گیا، عوام نے جنرل عاصم منیر کی ایک سالہ کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

جنرل سید عاصم منیر نے بطور آرمی چیف اپنا پہلاایک سال کامیابی کے ساتھ مکمل کیا اور اپنے کامیاب دور میں انہوں نے پاکستان کو درپیش  بحرانوں سے نکالنے میں اہم کردار ادا کیا ہے جس پر عوام بھی  سپہ سالار کی ایک سالہ کارکردگی سے خوش ہیں۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے بطور سپہ سالار ایک سال مکمل ہونے پر عوام نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف کے اس ایک سال کے دور میں بہت اچھے اقدامات کیے گئے ہیں، آرمی چیف نے دہشت گردی کے سدباب کے لیے بہت سخت اقدامات کیے اور معیشت کو بھی بہت بہتر کردیا۔

ملک کے تقریباً 95 فیصد عوام موجودہ آرمی چیف کی کارکردگی سے مطمئن ہیں، عوام کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ڈالر کی قیمت بہت بڑھ گئی تھی لیکن آرمی چیف کی کاوشوں سے اس پر کافی حد تک قابو پالیا گیا ہے۔

عوام نے کہا کہ ہم تو نماز میں بھی آرمی چیف کے لیے دعا کرتے ہیں کہ اللہ ان کی قوت میں اضافہ کرے، آرمی چیف نے پاکستان میں جرائم پر جو پابندی لگائی اور قانون کی پاسداری کروائی وہ کوئی آسان کام نہیں تھا،آرمی چیف کی کاوشیں ملک میں بہتری لانے کے لیے بہترین ہیں۔

عوام کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کا احسان ہے جو انہوں نے کسانوں کو ریلیف دلوایا، ذخیرہ اندوزی اور اسمگلنگ کے معاملے میں آرمی چیف بہت اچھا کام کررہے ہیں،اگر غیر قانونی غیر ملکیوں اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف ایسے ہی کام ہوتا رہا تو اس کے بہت مثبت اثرات مرتب ہونگے۔

عوام نے مزید کہا ہے کہ آرمی چیف نے دوسرے ممالک کے ساتھ تعلقات ہموار کرنے کے لیے بہت اچھے اقدامات کیے، جنرل عاصم منیر کے آنے کے بعد سے پاک فوج کی صلاحیت میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے