اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

جوڑے پل سے اغواء ہونے والا نوجوان بھتہ نہ دینے پر قتل

03 Dec 2023
03 Dec 2023

(لاہور نیوز) جوڑے پل الطاف کالونی سے اغواء ہونے والا نوجوان بھتہ نہ دینے پر قتل کر دیا گیا،مقتول کی شناخت 26 سالہ ثاقب شفقت کے نام سے ہوئی ہے۔

مقتول کے اغواء کا مقدمہ گزشتہ ماہ 29 تاریخ کو درج ہوا تھا۔

مقتول کے بھائی عاصم سمیع نے بتایا کہ چار روز سے بھائی کو تلاش کر رہے تھے، کچھ پتہ نہیں چلا، بھائی کا قتل خالہ کے گھر پر ہوا جو چند گلیوں کے فاصلہ پر ہے،اغواء کے بعد سے پیسے مانگنے کے میسجز آ رہے تھے، میسجز میں 15 لاکھ کا مطالبہ کیا جاتا تھا، مقتول بھائی کی خالہ کے بیٹے اسامہ کے ساتھ دوستی تھی، ہماری خالہ کے بیٹوں یا کسی دوسرے شخص سے کوئی دشمنی نہیں تھی۔

 عاصم سمیع نے مزید بتایا کہ اغواء کے بعد بھی خالہ کا بیٹا اسامہ اور اس کی فیملی گھر آتی رہی ہے، میسجز میں پیسے آئس نشہ کے ڈیڑھ کلو کے پیکٹ گم ہونے کے مانگے جاتے، بھائی نشہ کرتا تھا اور نہ ہی نشہ فروخت کرتا تھا۔

 پولیس نے مقتول کی لاش قبضہ میں لے کر جنرل ہسپتال مردہ خانہ منتقل کر دی۔ پی ایف اے کی ٹیم نے موقع سے تمام شواہد جمع کر لئے۔ پولیس نے جہاں قتل ہوا، اس گھر کو تالہ لگا کر سیل کر دیا۔

قتل کی اطلاع خود ملزم اسامہ نے پولیس کو دی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کی لاش ملزم نے سوٹ کیس میں بند کی ہوئی تھی، ملزم نے پہلے لاش کو ٹھکانے لگانے کی کوشش کی، لاش ٹھکانے لگانے میں ناکام ہونے پرملزم نے پولیس کو اطلاع دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے