اپ ڈیٹس
  • 348.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

رواں سال الخدمت فاؤنڈیشن نے 7 ہزار وہیل چیئرز فراہم کیں: ذکر اللہ مجاہد

02 Dec 2023
02 Dec 2023

(ویب ڈیسک) الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت خصوصی افراد کے عالمی دن کی مناسبت سے ملک بھر میں تقریبات کا انعقاد کیا گیا، ان تقریبات کا مقصد خصوصی افراد کو درپیش مسائل کے حوالے سے آگاہی اور ان کے حل کے لئے اجتماعی کوششوں کا شعور اجاگر کرنا تھا۔

اسی حوالے سے منصورہ لاہور میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں 50 معذور افراد کو وہیل چیئرز اور 50 نابینا افراد کو سفید چھڑی سمیت پوزیشن ہولڈر خصوصی طلبہ و طالبات میں انعامات تقسیم کئے گئے۔

تقریب میں جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل امیر العظیم، نائب صدر الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان ذکراللہ مجاہد، صدر وسطی پنجاب اکرام الحق سبحانی، لاہور کے صدر انجینئر احمد حماد رشید، سیکرٹری جنرل ڈاکٹر اعجاز نذیر اور دیگر ذمہ داران نے خصوصی شرکت کی۔

تقریب میں معذور افراد کی فلاح و بہبود کے لئے کام کرنے والے دیگر اداروں حمزہ فاؤنڈیشن، رائزنگ سن، بلائنڈ ڈیلی ویجر یونین، رائٹ آف سپیشل پرسن، روشنی فاؤنڈیشن اور فرینڈز آف پیرا پلیجک کے نمائندگان نے بھی شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیر العظیم نے کہا کہ آج کا دن اِس عزم کی دعوت دیتا ہے کہ ہم اپنے تمام مراکز کو خصوصی افراد کے لئے فرینڈلی بنائیں، معاشرے کا ہر خصوصی فرد ہماری ذمہ داری ہے اور ان لوگوں کے حقوق ہم پر فرض ہیں۔

الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے نائب صدر ذکر اللہ مجاہد نے کہا کہ ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان میں معذور افراد کی تعداد 2 کروڑ 70 لاکھ سے زائد ہے، ایسے افراد کی مشکل کو کم کرنے کے لئے الخدمت ہر سال سماجی خدمات پروگرام کے تحت ہزاروں وہیل چیئرز فراہم کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کے تحت رواں سال الخدمت فاؤنڈیشن نے ملک بھر میں 7 ہزار وہیل چیئرز فراہم کیں جبکہ 2012ء سے اب تک تقریباَ 37 ہزار سے زائد وہیل چیئرز تقسیم کی جا چکی ہیں، پروگرام کے آخر میں خصوصی افراد سے یکجہتی کے لئے آگاہی واک کا اہتمام بھی کیا گیا، اِس موقع پر خصوصی افراد نے الخدمت فاؤنڈیشن کا شکریہ ادا کیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے