اپ ڈیٹس
  • 348.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

میونسپل کارپوریشن کی ٹیم کا انسداد تجاوزات آپریشن، غیرقانونی زیرتعمیر عمارتیں گرا دی گئیں

02 Dec 2023
02 Dec 2023

(لاہور نیوز) میونسپل کارپوریشن لاہور کی ٹیم نے انسداد تجاوزات آپریشن کیا۔ داتا گنج بخش زون میں متعدد غیرقانونی زیرتعمیر عمارتیں گرا دی گئیں۔

2 کنال رقبے پر غیر قانونی زیر تعمیر مارکی کی عمارت مسمار کی گئی۔ کچا رشید روڈ پر منظوری کے بغیر قائم دکانیں بھی گرا دی گئیں۔ بیلا رام گامے شاہ پر زیر تعمیر 10 مرلہ پلازہ بھی مسمار، لنک جیل روڈ پر 10 مرلہ بلڈنگ کی بالائی منزل گرا دی گئی۔

میونسپل کارپوریشن کی ٹیم کی پی آئی اے روڈ پر بھی کارروائی دیکھنے میں آئی۔ 7 ٹرک سے زائد تجاوزات کا سامان قبضے میں لے لیا گیا۔ انسداد تجاوزات کارروائی میں 85 سے زائد دکانداروں کا سامان ضبط، 5 سائن بورڈ ہٹانے کے ساتھ مالکان کو جرمانوں کے 23 چالان جاری کئے گئے۔ خلاف ورزی پر آئس کریم شاپ کو سربمہر کر دیا گیا۔

ڈی سی لاہور رافعہ حیدر کا کہنا ہے کہ شہری نقشوں کی منظوری کے بغیر تعمیرات سے گریز کریں۔ بلدیہ عظمیٰ لاہور کا غیر قانونی تعمیرات کے خلاف ایکشن جاری رہے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے