02 Dec 2023
(ویب ڈیسک) فرسٹ کلاس کرکٹر احسن کریم دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔
احسن کریم کی موت کی تصدیق اہلخانہ کی جانب سے کی گئی ہے۔ اہلخانہ کے مطابق احسن کریم کو گھر میں جاری تقریب کے دوران دل کا دورہ پڑا۔ طبیعت بگڑنے پر انہیں ہسپتال پہنچایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے۔