اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ن لیگ کے پارلیمانی بورڈ کا پہلا اجلاس ختم،ٹکٹ کے خواہشمندوں کے انٹرویوز

02 Dec 2023
02 Dec 2023

لاہور: (حسن رضا) پاکستان مسلم لیگ ن کے پارلیمانی بورڈ کا پہلا اجلاس تقریباً 7 گھنٹے جاری رہنے کے بعد اختتام پذیر ہو گیا۔

پارلیمانی بورڈ کے اجلاس کی صدارت قائد نواز شریف اور صدر شہباز شریف نے کی، اجلاس میں مریم نواز اور چیئرمین الیکشن سیل سینیٹر اسحاق ڈار بھی شریک ہوئے، اجلاس میں پارٹی جنرل سیکرٹری احسن اقبال، صوبائی صدر رانا ثناء اللہ اور ڈویژنل کوآرڈینیٹر ڈاکٹر طارق فضل چودھری سمیت سینئر قیادت بھی شریک ہوئی۔

 اجلاس میں سرگودھا ڈویژن کے چاروں اضلاع کے لئے قائم کی گئی سب پارلیمانی پارٹی کی جانب سے شارٹ لسٹ کئے گئے 105 امیدواروں کو طلب کیا گیا، اجلاس میں سرگودھا ڈویژن کے چاروں اضلاع کے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے 34 مجموعی حلقوں سے پارٹی ٹکٹوں کے خواہشمندوں کے انٹرویو کئے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: اٹھارہویں ترمیم ادھوری، ہم اس کو مکمل کریں گے: احسن اقبال

اجلاس میں سرگودھا ڈویژن کی قومی اسمبلی کی کل 11 نشستوں کے لئے 38 اور صوبائی اسمبلی کی کل 23 نشستوں کے لئے 67 امیدواروں کے انٹرویوز کئے گئے۔

ذرائع کے مطابق سرگودھا ڈویژن کے ممکنہ امیدواروں کا آج ہی اعلان کئے جانے کا امکان ہے۔

اجلاس کے بعد پارٹی صدر شہباز شریف ماڈل ٹاون سیکرٹریٹ سے واپس روانہ ہو گئے، پارلیمانی بورڈ کا دوسرا اجلاس کل اتوار کو ہو گا، کل کے اجلاس میں راولپنڈی ڈویژن کے شارٹ لسٹڈ ممکنہ امیدواروں کے انٹرویوز کئے جائیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے