اپ ڈیٹس
  • 220.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 331900 دس گرام : 284600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 304239 دس گرام : 260881
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3241 دس گرام : 2782
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

زہریلے رشتے میں زندگی گزارنے سے الگ ہو جانا بہتر ہے: طوبیٰ انور

02 Dec 2023
02 Dec 2023

(ویب ڈیسک) معروف میزبان عامر لیاقت مرحوم کی سابقہ اہلیہ و ابھرتی ہوئی اداکارہ طوبیٰ انور نے کہا ہے کہ زہریلے رشتے میں زندگی گزارنے سے الگ ہو جانا بہتر ہے۔

حال ہی میں اداکارہ طوبیٰ انور نے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف موضوعات سمیت اپنی ناکام شادی کے حوالے سے بھی بات کی۔

پوڈ کاسٹ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے طوبیٰ انور کا کہنا تھا کہ  آپ کے لیے یہ ضروری نہیں کہ آپ تیس سے چالیس سال تک ایک زہریلے رشتے میں رہیں، آپ الگ ہو سکتے ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ  مجھے ماضی نہیں ستاتا، ہرلحاظ سے مطمئن ہوں کہ میں نے زندگی کا ہر فیز چاہے وہ آج ہو یا گزرا ہوا کل، اسے مکمل کردیا، اپنی طرف سے کوئی چیز ادھوری نہیں چھوڑی اس لیے فکر مند ہونےکی ضرورت نہیں۔

شادی کے دوران یا علیحدگی کے بعد عامر لیاقت کی فیملی یا خود پرعائد کیے جانے والے الزامات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے طوبیٰ نے کہا کہ  میں   کیوں اُن لوگوں کی باتوں کا جواب دوں اور اپنے نجی معاملات پر بات کروں جو مجھےنہیں جانتے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے

Recommended Articles