اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

سڈنی ایئرپورٹ پر پاکستانی کھلاڑیوں نے اپنا سامان خود ٹرک پر رکھا، تصاویر وائرل

02 Dec 2023
02 Dec 2023

(ویب ڈیسک) آسٹریلیا کے سڈنی ایئرپورٹ پہنچ کر پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے اپنا سامان خود ٹرک پر لوڈ کیا جس کی تصاویر وائرل ہوگئیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کپتان شان مسعود کی قیادت میں آسٹریلیا کے دورے پر سڈنی پہنچی تھی۔

سڈنی پہنچ کر ایئرپورٹ سے باہر نکلنے کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے اپنا سامان خود ٹرک پر لوڈ کیا جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی اپنی مدد آپ کے تحت اپنا سامان ٹرک میں رکھ رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق قومی کھلاڑیوں نے وقت بچانے کیلئے اپنا سامان خود ٹرک میں لوڈ کیا۔

فوٹو: ایکس

واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم سڈنی سے کینبرا پہنچی جہاں آج 2 دسمبر کو آرام کرنے کے بعد کل 3 دسمبر سے اپنے ٹریننگ سیشن کا آغاز کرے گی جبکہ پاکستان کرکٹ ٹیم کینبرا میں 6 سے 9 دسمبر تک چار روزہ میچ کھیلے گی۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا آغاز 14 دسمبر کو ہوگا، قومی ٹیم کی قیادت شان مسعود کریں گے جنہیں پہلی مرتبہ کپتانی کی ذمے داریاں سونپی گئی ہیں۔

اس کے علاوہ سکواڈ میں دیگر تجربہ کار کھلاڑیوں میں سرفراز احمد، بابر اعظم، محمد رضوان، حسن علی، شاہین آفریدی اور امام الحق شامل ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے