اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

نیوزی لینڈ بہترین ٹیم، ہوم گراؤنڈز پر ہرانا آسان نہیں ہوگا: ندا ڈار

02 Dec 2023
02 Dec 2023

(لاہور نیوز) پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ندا ڈار نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ ویمن کرکٹ ٹیم بہترین ٹیم ہے اسے ہوم گراؤنڈز پر ہرانا آسان نہیں ہوگا۔

کپتان ندا ڈار نے ڈونیڈن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سیریز سے پہلے ہمارے پریکٹس سیشن بہت اچھے رہے ہیں، پریکٹس میچز سے ہمیں فائدہ ہو گا، ہم سیریز کے منتظر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ ویمن ٹیم بہترین ٹیم ہے، ان کے ہوم گراؤنڈز پر کھیلنا آسان نہیں لیکن ہمارا باؤلنگ اٹیک اچھا ہے اور ہم نے سپن اور فاسٹ باؤلنگ کا شعبہ مضبوط کیا ہے۔

ندا ڈار کا کہنا تھا کہ ان کنڈیشنز میں کھیلنا ایک چیلنج ہے لیکن سیکھنے کا موقع ملتا ہے، ہم جس طرح کھیلتے ہوئے آرہے ہیں ہمیں اس سلسلے کو برقرار رکھنا ہے، ہماری پوری ٹیم باصلاحیت ہے، کسی ایک کی نشاندہی نہیں کی جا سکتی اور ہمیں سیریز میں بنیادی چیزوں پر فوکس رکھنا ہو گا۔

واضح رہے پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ویمن ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ کل کھیلا جائے گا۔

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے