اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ریٹائرمنٹ کے فیصلے کے وقت ذہنی تناؤ کا شکار تھا: عماد وسیم

02 Dec 2023
02 Dec 2023

(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عماد وسیم نے انکشاف کیا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ ذاتی وجوہات اور ذہنی صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا۔

یوٹیوب چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں سابق آل راؤنڈر عماد وسیم نے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے فیصلے کے وقت ذہنی تناؤ کا شکار تھا، اگر صحیح ہوتا تو یہ فیصلہ کبھی نہ کرتا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز کراچی کنگز سے میری 8 سال وابستگی رہی۔ عماد نے اونر سلمان اقبال کی جانب سے ملنے والے تعاون کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم کیلئے ہمیشہ نیک خواہشات ہیں۔

آل راؤنڈر نے کہا کہ کراچی کنگز نے ہمیشہ مجھے پیار دیا، فرنچائز کو چھوڑنا آسان نہیں تھا، سلمان اقبال کے علاوہ میں بھی اس ٹیم کا مالک ہوں، کیریئر کے 8 قیمتی سال ٹیم کو دیئے۔

عماد وسیم نے کہا کہ لیگ کرکٹ میں پرانی فرنچائز کو چھوڑنا، نئی جوائن کرنا یا پچھلی فرنچائز میں واپس آنا سب فرنچائز ٹریڈ کا حصہ ہے، آخری فیصلہ فرنچائز کا ہوتا ہے، ہمارے پاس صرف ہاں یا نہ کہنے کا فیصلہ ہوتا ہے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے