اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

دنیا نیوز نیٹ ورک کی 15 ویں سالگرہ، ہیڈ آفس اور بیورو آفسز میں پُر وقار تقاریب کا انعقاد

02 Dec 2023
02 Dec 2023

(لاہور نیوز) دنیا نیوز نیٹ ورک کی 15 ویں سالگرہ کے موقع پر ہیڈ آفس اور تمام بیورو آفسز میں پُر وقار تقاریب کا انعقاد کیا گیا جس میں معزز مہمانوں نے شرکت کر کے سالگرہ کے کیک کاٹے اور دنیا نیوز کی مینجمنٹ اور کارکنان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

دنیا نیوز نیٹ ورک کی کامیابی کے 15 سال مکمل ہونے پر ہیڈ آفس لاہور میں منعقدہ تقریب میں کارکنان نے مل کر سالگرہ کا کیک کاٹا، اس موقع پر کارکنوں کی جانب سے اس عزم کو دہرایا گیا کہ دنیا نیوز ہمیشہ کی طرح صحافتی اقدار کو ملحوظ خاطر رکھے گا۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے بیورو آفس میں منعقد ہونے والی تقریب میں نگران وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی اور نگران وزیر مذہبی امور انیق احمد نے شرکت کی، مہمانان خصوصی نے دنیا نیوز کے سٹاف کے ساتھ کیک بھی کاٹا۔

تقریب کے دوران نگران وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے دنیا نیوز نیٹ ورک کے 15 سالہ کامیاب صحافتی سفر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دنیا نیوز نے اپنے آغاز سے اب تک اپنے معیار کو قائم رکھا اور اس امید کا اظہار کیا کہ دنیا نیوز کا یہ سفر مستقبل میں بھی یوں ہی جاری رہے گا۔

نگران وزیر مذہبی امور انیق احمد کا کہنا تھا کہ دنیا نیوز کی کامیابی میں چیئرمین دنیا میڈیا گروپ میاں عامر محمود کے ویژن کا کلیدی کردار ہے، خصوصی طور پر شہریوں کو دین سے متعلق معلومات دینا انتہائی اہم ہے۔

کراچی بیورو آفس میں بھی دنیا نیوز نیٹ ورک کی سالگرہ کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں دنیا میڈیا گروپ کے پریذیڈنٹ کامران خان، گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری، پیپلز پارٹی کے رہنما، سابق صوبائی وزیر سعید غنی اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما نہال ہاشمی شریک ہوئے۔

تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا کہنا تھا کہ دنیا نیوز کی کامیابی بہترین ٹیم ورک کا نتیجہ ہے جبکہ پیپلز پارٹی کے سعید غنی نے کہا کہ دنیا نیوز نے ابتدا سے ہی اعلیٰ صحافتی اقدار اور بروقت خبر دینے کی روایت کو برقرار رکھا، امید ہے مستقبل میں بھی دنیا نیوز اپنی روایات کو برقرار رکھے گا۔

پشاور میں ہونے والی تقریب میں گورنر خیبرپختونخوا نے دنیا نیوز کی سالگرہ کا کیک کاٹا، مظفرآباد میں بھی سالگرہ کی تقریب میں وزیر اعظم آزاد کشمیر انوار الحق سمیت سیاسی و سماجی شخصیات اور صحافیوں نے شرکت کی، وزیراعظم آزاد کشمیر نے دنیا نیوز کی ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔

سالگرہ کی تقریب میں شریک وزراء کا کہنا تھا کہ پاکستان کی الیکٹرانک میڈیا انڈسٹری میں دنیا نیوز کو ایک منفرد مقام حاصل ہے اور اس امید کا اظہار کیا کہ آئندہ آنے والے سالوں میں بھی دنیا نیوز اپنی اعلیٰ اقدار کو برقرار رکھے گا۔

شرکاء تقریب کا یہ بھی کہنا تھا کہ دنیا نیوز نے مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے اور کشمیری عوام کی آواز دنیا تک پہنچانے میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے