اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

سموگ کا زور ٹوٹ گیا، آلودگی کے اعتبار سے لاہور کا ساتواں نمبر

01 Dec 2023
01 Dec 2023

(لاہور نیوز) شہر میں سموگ کا زور ٹوٹ گیا،آلودگی کے اعتبار سے لاہور دنیا میں ساتویں نمبر پر چلا گیا، شہر میں سموگ کی اوسط شرح 200 سے بھی کم ریکارڈ کی جانے لگی۔

صوبائی دارالحکومت میں فضائی آلودگی میں نمایاں کمی آگئی، شہر میں سموگ کی اوسط شرح 175 ریکارڈ کی گئی جبکہ آلودگی کے اعتبار سے لاہور کا دنیا میں ساتواں نمبر رہا ۔

دوسری جانب کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کی ہدایات پر انسداد سموگ احکامات کی خلاف ورزی پر کارروائیاں جاری ہیں،انسداد سموگ کارروائیوں کے دوران 4بھٹوں  کو پرانی ٹیکنالوجی استعمال کرنے پر مسمار جبکہ  9 کو پانی ڈال کر بجھا دیا گیا۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق لاہور ڈویژن کے تمام 1190بھٹے زِگ زیگ پر ہیں،خلاف ورزی پر 118بھٹوں کو  بندکرکے مقدمات درج کرائے گئے اور18لاکھ روپے جرمانہ بھی  کیا گیا۔

انسداد سموگ کیلئے لاہور ڈویژن میں 40 روزہ کارروائیوں کی رپورٹ بھی  جاری کردی گئی  جس میں بتایا گیا ہے کہ فصلوں کی باقیات جلانے پر 304 مقدمے  درج  کر کے 87لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فصلوں کی باقیات جلانے پر 2 ہزار 898 کسانوں کو نوٹس جاری جبکہ 1406 سے بیان حلفی لیے گئے،دھواں چھوڑنے والی 4572 گاڑیوں کے چالان  کیے گئے جبکہ  32لاکھ روپے جرمانہ اور   1158گاڑیوں کو بند کیا گیا۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ لاہور ڈویژن میں اب تک کل 2689صنعتی یونٹس کو چیک کیا گیا،ایمشن کنٹرول سسٹم کی خلاف ورزی پر 362کو سربمہر اور 94کے خلاف ایف آئی  آرز  درج کرائی گئیں۔

 ضلعی انتظامیہ کا مزید کہنا ہے کہ پورے شہر میں کوڑا کرکٹ اورگرین ویسٹ کو آگ لگانے پر  بھی کارروائیاں کی گئیں، ایل ڈبلیو ایم سی، واسا اور ایم سی ایل کی مِسٹ گاڑیوں سے پانی کا چھڑکاؤ جاری ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے