اپ ڈیٹس
  • 346.00 انڈے فی درجن
  • 338.00 زندہ مرغی
  • 490.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

شہباز شریف سے سابق ارکان اسمبلی، رہنماؤں کی ملاقات

29 Nov 2023
29 Nov 2023

(لاہور نیوز) سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے سابق ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اور پارٹی رہنماؤں نے ملاقات کی۔

شہباز شریف سے سابق ایم این اے سردار عرفان ڈوگر، سابق ایم پی اے چودھری محمود الحق، پارٹی رہنماؤں رانا مبشر اور طلحہ برکی نے ملاقات کی، ملاقات میں پارٹی کے تنظیمی امور اور انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

سابق وزیراعظم نے انتخابات کی تیاریوں کے لئے پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کے جوش و جذبے کو سراہا، رہنماؤں نے قائد محمد نواز شریف کی ایون فیلڈ ریفرنس میں بریت پر شہباز شریف کو مبارک پیش کی، شہباز شریف نے نیک تمناؤں پر پارٹی رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا۔

مسلم لیگ ن کے صدر نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم، قوم کی دعاؤں، پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کے اخلاص و استقامت سے یہ دن آیا الحمدللہ! جھوٹ کی تاریک رات کتنی ہی طویل کیوں نہ ہو سچائی کی صبح آخر ہو کر ہی رہتی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے