اپ ڈیٹس
  • 304.00 انڈے فی درجن
  • 570.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پاکستان نے فلسطین پر ظلم کیخلاف کمیشن بنانے کا مطالبہ کر دیا، حافظ طاہر اشرفی

29 Nov 2023
29 Nov 2023

(لاہور نیوز) چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی کا کہنا ہے کہ پاکستان نے اقوام متحدہ میں فلسطین پر ہونے والے ظلم کے خلاف کمیشن بنانے کا مطالبہ کر دیا۔

حافظ طاہر اشرفی کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ آج پوری دنیا میں یوم یکجہتی فلسطین منایا جا رہا ہے، 7 اکتوبر کو فلسطین میں حملوں کا آغاز ہوا تب سے اب تک پاکستان اپنے موقف پر کھڑا ہے، وزیراعظم نے اقوام متحدہ میں بھی کمیشن کا مطالبہ کیا اور آرمی چیف نے بھی فلسطین کے سفیر کو جی ایچ کیو بلا کر اپنے مؤقف سے آگاہ کیا۔

طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ اگر فلسطین کے پاس مضبوط فوج ہوتی تو آج فلسطین کے ساتھ ایسا نہ ہوتا، پاکستان میں بھی فوج اور قوم میں پھوٹ ڈالنے کی کوشش کی گئی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان ہمارا بھائی، افغانستان کا امن پاکستان کا امن ہے لیکن اسے بھی سمجھنا ہو گا کہ افغانستان کا امن پاکستان کا امن ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے