29 Nov 2023
(ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن سے قبل کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان بڑی ٹریڈ ہوگئی۔
پی ایس ایل 5 کے فاتح کپتان عماد وسیم ٹورنامنٹ کے نویں ایڈیشن میں اسلام آباد یونائیٹڈ جبکہ حسن علی کراچی کنگز کی طرف سے ایکشن میں نظر آئیں گے۔
کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کا پہلا راؤنڈ سلور پک اپنے دوسرے راؤنڈ سلور پک کے بدلے حاصل کیا، یونائیٹڈ نے عماد وسیم کو پلاٹینم کیٹیگری جبکہ کراچی کنگز نے حسن علی کو ڈائمنڈ کیٹیگری میں پک کیا ہے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ نے عماد وسیم کو ہوم ٹاؤن کی جانب سے کھیلنے پر خوش آمدید کہا ہے۔
— Islamabad United (@IsbUnited) November 29, 2023
علاوہ ازیں لاہور قلندرز کے مرزا طاہر بیگ ،اسلام آباد یونائیٹڈ کے رومان رئیس اور کراچی کنگز کے میرحمزہ گولڈ سے سلور کیٹیگری میں چلے گئے۔