اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

محمد عامر بھی کراچی کنگز چھوڑ گئے، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز جوائن کرلی

29 Nov 2023
29 Nov 2023

(لاہور نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز کراچی کنگز کو ایک اور بڑا دھچکا، سابق کپتان عماد وسیم کے بعد فاسٹ باؤلر محمد عامر نے بھی ٹیم کو چھوڑ دیا۔

ذرائع کے مطابق پی ایس ایل کے آئندہ ایڈیشن کے لئے محمد عامر کے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ معاملات طے پا گئے ہیں اور وہ پی ایس ایل 9 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی طرف سے ان ایکشن ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد عامر اور سرفراز احمد کے درمیان اچھے تعلقات کی وجہ سے انہیں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا حصہ بنایا گیا ہے۔

دوسری جانب عماد وسیم کے جانے کے بعد کراچی کنگز کی جانب سے ملتان سلطانز سے رابطہ کیا گیا اور شان مسعود کو ٹریڈ کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل 9 میں کراچی کنگز کی کپتانی شان مسعود کو دیئے جانے کا امکان ہے اور ممکنہ طور پر طیب طاہر کو ملتان سلطانز کے ساتھ ٹریڈ کیا جائے گا۔

پی ایس ایل 9 کی ڈرافٹنگ 13 دسمبر کو لاہور میں منعقد ہونے کا امکان ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) نے فرنچائزز کو ڈرافٹنگ کی تاریخ 13 دسمبردی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے