اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

عامر اورعماد نے دوبارہ پاکستان کیلئےکھیلنے سے انکار کیا تھا: محمد حفیظ

29 Nov 2023
29 Nov 2023

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر محمد حفیظ نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے فاسٹ بولر محمد عامر اورعماد وسیم کو خود فون کیا لیکن دونوں نے دوبارہ پاکستان کیلئے کھیلنے سے انکار کر دیا۔

ڈائریکٹرپاکستان کرکٹ ٹیم  محمد حفیظ نے قذافی سٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آسٹریلیا کھیلنے نہیں بلکہ اچھا پرفارم کرنے اور جیتنے کے لیے جا رہے ہیں اور اس کے لیے ہر طرح سے تیار ہیں ۔

محمد حفیظ نےکہا کہ ابھی ہیڈ کوچ کی ضرورت نہیں ہے، سینٹرل کنٹریکٹڈ کھلاڑیوں کی پہلی ترجیح ملک کے لیے دستیابی ہے، عماد وسیم اور محمد عامر سے بھی رابطہ کیا تھا لیکن وہ دستیاب نہیں تھے ۔

انہوں نے بتایا کہ عماد وسیم نے سینٹرل کنٹریکٹ پردستخط نہیں کیے تھے، اس لیے میں نے ان کو خود فون کیا اور بتایا کہ آپ ہمارے پلان میں موجود ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ آپ مزید پاکستان کی نمائندگی کریں جس پرانہوں نے سوچنے کا وقت لیا اوردودن بعد جواب دیا کہ وہ نیوزی لینڈ کے دورے کے لیے دستیاب نہیں جبکہ اس پیغام کے دو ہی دن بعد انہوں نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

محمد حفیظ نے کہا کہ اسی طرح میں نے محمد عامر کو بھی فون کیا اور درخواست کی کہ اگر آپ پاکستان کے لیے کھیلنا چاہتے ہیں تو آپ ریٹائرمنٹ واپس لیں اور ڈومیسٹک کھیلیں اور اچھا پرفارم کرکے ٹیم میں شامل ہوجائیں۔

محمد حفیظ نے بتایا کہ میں نے عامر کو کہا کہ آپ کو یکساں مواقع دیے جائیں گے جس پرانہوں نے انکار کرتے ہوئے جواب دیا کہ میں زندگی میں آگے بڑھ  چکا ہوں اور پاکستان ٹیم کے بجائے انٹرنیشنل لیگز کھیلنا بہتر سمجھتا ہوں۔

محمد حفیظ نے مزید کہا کہ احمد شہزاد اور محمد زاہد سمیت سب ہمارے ذہن میں ہیں، سب مثبت انداز سے اپنی باری کا انتظار کریں، سب کو موقع ملے گا کسی سے ناانصافی نہیں ہوگی، مجھے پروفیسر کہنے کا یہ مطلب نہ سمجھیں کہ مجھے سب آتا ہے، میں تنقید کا جواب ضرور دوں گا۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم 30 نومبر کو آسٹریلیا کے دورے پر روانہ ہوگی جہاں وہ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے