اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

آلودگی کے اعتبار سے لاہور نے پھر بھارتی دارالحکومت دہلی کو پیچھے چھوڑ دیا

27 Nov 2023
27 Nov 2023

(لاہور نیوز) آلودگی کے اعتبار سے لاہور نے پھر بھارتی دارالحکومت دہلی کو پیچھے چھوڑ دیا۔ 349 کے اوسط ایئر کوالٹی انڈیکس کے ساتھ دہلی دنیا بھر میں دوسرے نمبر ہے۔

تمام تر اقدامات کے باوجود لاہور میں سموگ کی شدت میں کمی نہ آ سکی جس کے باعث شہر کی فضائیں بدستور بدترین آلودگی کی لپیٹ میں ہیں۔ اتوار اور پیر کی درمیانی شب کو بھارتی دارالحکومت دہلی مختصر وقت کے لئے دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں رہا لیکن آج لاہور نے آلودگی کے اعتبار سے دہلی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

لاہور میں سب سے زیادہ 533 اے کیو آئی گلبرگ ٹو کے علاقے میں ریکارڈ کیا گیا۔ شملہ پہاڑی چوک میں ایئر کوالٹی انڈیکس 490 اور مال روڈ پر 467 رہا جبکہ پولو گراؤنڈ کینٹ میں ایئر کوالٹی انڈیکس 456 ریکارڈ کیا گیا۔

دوسری طرف محکمہ موسمیات  نے 29 نومبر کو ہلکی بارش برسنے کا امکان ظاہر کر دیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے