اپ ڈیٹس
  • 347.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

انتخابات عدلیہ کی نگرانی میں کروانے کی پی ٹی آئی درخواست پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری

27 Nov 2023
27 Nov 2023

(ویب ڈیسک) پشاور ہائیکورٹ نے عام انتخابات عدلیہ کی نگرانی میں کروانے کے لئے پی ٹی آئی کی دائر درخواست پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کر دیا۔

پی ٹی آئی کی جانب سے عام انتخابات عدلیہ کی نگرانی میں کروانے کے لئے دائر درخواست پر سماعت جسٹس شکیل احمد اور جسٹس وقار احمد نے کی ، ایڈووکیٹ جنرل اور درخواست گزار وکیل عدالت میں پیش ہوئے۔

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ عدلیہ کی نگرانی میں انتخابات کرانے کے لئے درخواست دائر کی ، آرٹیکل 218 (3) کے تحت صاف شفاف و غیر جانبدار الیکشن کرانا لازمی ہے۔

وکیل درخواست گزار  نے کہا کہ گورنر، نگران صوبائی حکومت متنازع ہو چکی ہے ، پی ٹی آئی کو انتخابی مہم کی اجازت نہیں ہے، پارٹی کی مرکزی، صوبائی اور نچلی سطح کی قیادت گرفتار ہے اور انہیں مقدمات  کا سامنا ہے۔

عدالت نے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 18 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے