اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

سیف سٹیز کا ون ویلرز کیخلاف کریک ڈاؤن، متعدد منچلے گرفتار

27 Nov 2023
27 Nov 2023

(لاہور نیوز) پنجاب سیف سٹی کا کم عمر ڈرائیورز اور ون ویلرز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

ترجمان سیف سٹیز اتھارٹی نے بتایا ہے کہ  سیف سٹی نے کم عمر ڈرائیورز اور ون ویلنگ کرنے والے متعدد نوجوان گرفتار کروا دئیے،ورچوئل پٹرولنگ آفیسرز نے دوران سرویلنس کیمروں کے ذریعے مختلف مقامات پر ون ویلرز کو دیکھا۔

اتھارٹی ترجمان کا کہنا تھا کہ سیف سٹی کیمروں میں نظر آنے والے کم عمر ڈرائیورز ، ون ویلرز کی فیلڈ فورس کو نشاندہی کی گئی،پولیس نے ون ویلنگ کرنے والے منچلوں کو گرفتار کرتے ہوئے موٹر سائیکلز قبضے میں لے لیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ پولیس ون ویلرز ،کم عمر ڈرائیورز کے خلاف پانچ ہزار 85 مقدمات درج کروا کے متعدد  گاڑیاں تھانوں میں بند  کروا چکی ہے۔

سیف سٹی حکام نے کہا ہے کہ والدین 18 سال سے کم عمر بچوں کو ہرگز گاڑی،موٹرسائیکل نہ چلانے دیں، سیف سٹی کیمروں کے ذریعے قانون شکن عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے،شہری ون ویلنگ کی شکایت فوراً 15 پر کریں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے