26 Nov 2023
(ویب ڈیسک)پاکستان میں آسٹریلوی ہائی کمشنر نے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں دورہ آسٹریلیا کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹریننگ کیمپ میں قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی۔
رپورٹ کے مطابق آسٹریلوی ہائی کمشنر نیل ہاکنزنے ٹیم مینجمنٹ اور کھلاڑیوں سے ملاقات کی۔ ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ، کپتان شان مسعود، سابق کپتان بابراعظم، کوچز اور دیگر کھلاڑیوں سے بھی ملے۔
آسٹریلوی ہائی کمشنر نے گراؤنڈ میں کھلاڑیوں کے ساتھ کرکٹ بھی کھیلی۔ اس موقع پرانہوں نے گرین شرٹس کے دورہ آسٹریلیا کے حوالے سے ٹیم مینجمنٹ اورآفیشلز سے تبادلہ خیال کیا۔