اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ایک اور کم عمر ڈرائیور کی کار کو ٹکر، مزاحمت پر طالبہ قتل

26 Nov 2023
26 Nov 2023

(لاہور نیوز) لاہور میں ایک اور کم عمر ڈرائیور نے کار کو ٹکر مار دی، مزاحمت پر ملزم نے فائرنگ کروا کر میڈیکل کی طالبہ کو قتل کروا دیا۔

صوبائی دارالحکومت کے علاقے چوہنگ میں میڈیکل کالج کی طالبہ کی ہلاکت کا مقدمہ درج کیا گیا ہے جس کے مطابق کم عمر ڈرائیور نے زگ زیگ گاڑی چلاتے ہوئے دوسری گاڑی کو ٹکر مار دی جس میں سوار افراد نے کم عمر ڈرائیور کو منع کیا جس پر اسے طیش آ گیا اور اس نے ماموں سمیت دیگر افراد کو بلا لیا۔

کم عمر ڈرائیور کے ماموں نے آ کر دوسری کار پر فائرنگ کر دی جس کے سبب اس میں سوار میڈیکل کالج کی طالبہ شدید زخمی ہو گئی، اسے ہسپتال منتقل کیا گیا جس نے دوران علاج دم توڑ دیا۔

کم عمر ڈرائیور کے بااثر خاندان کا گھناؤنا چہرہ سامنے آیا جس میں انہوں نے کار حادثے کے بعد فائرنگ کر کے نہ صرف میڈیکل کی طالبہ کو قتل کر دیا بلکہ اس کے خاندان کو ڈرا دھمکا کر زبردستی کی صلح پر مجبور کیا جا رہا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق مقتول طالبہ کا خاندان سعودی عرب سے لاہور منتقل ہوا تھا، انہوں نے تحفظ فراہم کرنے کیلئے نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کو خط لکھ دیا۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے