اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

دورہ آسٹریلیا کیلئے پُر امید، کرکٹ کا سپیشلسٹ بننا چاہتا ہوں: صائم ایوب

26 Nov 2023
26 Nov 2023

(لاہور نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان بلے باز صائم ایوب نے کہا کہ دورہ آسٹریلیا میں اچھی پرفارمنس کی امید ہے جس کے لیے بھرپور تیاری کرلی ہے۔

صائم ایوب نے پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میری کوشش میچ ونر بننے کی ہوتی ہے، اپروچ فیئرلیس ہونی چاہیے لیکن اچھے باؤلرز کو عزت دینی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ کنڈیشنز کے حساب سے ایڈجسٹ کرنا پڑتا ہے، ایسا نہیں کہ اندھا دھند مارنا شروع ہوجاؤ، کھلاڑی خود اپنے لیے مشکل اور آسانی پیدا کرتاہے، دورہ آسٹریلیا کےلیے فیئرلیس اپروچ ہوگی۔

صائم ایوب نے کہا کہ دماغ میں اٹیکنگ پلان رکھنے کی ضرورت ہے، آسٹریلیا میں کبھی نہیں کھیلا لیکن باؤنس سیم کی پریکٹس کرکے جارہے ہیں، کرکٹ کا سپیشلسٹ بننا چاہتا ہوں، کسی ایک فارمیٹ کی بات نہیں، ہر فارمیٹ کے حساب سے ایڈجسٹ کرنے کی کوشش کرتاہوں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے کبھی نہیں کہا کہ میں خود اپنا آئیڈیل ہوں، اپنی پہچان خود بنانا چاہتاہوں کیونکہ ہر لیجنڈ میری سٹیج سے گزرا، میں بھی لیجنڈری کھلاڑیوں کی طرح بن سکتا ہوں۔

صائم ایوب کا مزید کہنا تھا کہ اپنا کوچ خود بننے کی کوشش کرتاہوں، ایک فیورٹ نہیں، بہت سارے ہیں ، ایک کا نام لیا تو برا مان جائیں گے، آسٹریلیا میں کرکٹ فاسٹ ہوتی ہے، زیادہ کھیلنے کا مزہ آئے گا آسٹریلیا میں چیلنج ملےگا تو گروتھ بھی ہوگی۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے