اپ ڈیٹس
  • 346.00 انڈے فی درجن
  • 338.00 زندہ مرغی
  • 490.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

شہر میں گاڑیوں ،موٹر سائیکلوں کی بھرمار، سموگ پر قابو پانا چیلنج بن گیا

26 Nov 2023
26 Nov 2023

(لاہور نیوز) کمزور پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم ہونے سے شہر میں گاڑیوں ،موٹر سائیکلوں کی بھرمار کے باعث دھوئیں اور سموگ پر قابو پانا چیلنج بن گیا۔

حکومت نے  پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم   کی مضبوطی کیلئے کوئی قدم نہ اٹھایا، لوگ اپنی  گاڑیاں ،موٹر سائیکلیں خریدنے اور رکشوں میں دھکے کھانے پر مجبور ہیں، شہر کی  اہم ترین شاہراہوں پر  ہرطرف چنگچی اور آٹو  رکشے نظر آتے ہیں۔

صوبائی دارالحکومت میں رات کو انتظامیہ اور ٹریفک پولیس  کے اہلکار غائب رہتے ہیں،سڑکوں پر ٹریکٹر ٹرالیاں ،ڈمپر اور ٹرک  دھواں و گرد  پھیلانے کا باعث بن رہے ہیں،  ایک لاکھ غیر رجسٹرڈموٹر سائیکل  رکشوں  نے بھی  سانس لینا مشکل بنادیا،دھواں چھوڑتے اور سموگ کو بڑھاتے رکشوں   کو بھی روکنے  والا کوئی نہیں۔

شہر کے 48 روٹس پر 6 برس سے کوئی پبلک ٹرانسپورٹ دستیاب نہیں ہے، الیکٹرک بسیں چلانے کی خوشخبری بھی حکومت  کا لالی پاپ ثابت ہوئی۔

ماہرین  کے مطابق گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے دھوئیں  کا سموگ میں 45 فیصد حصہ  ہے، سڑکوں  پر گاڑیوں کا بوجھ کم نہ کیا  گیا تو  شہر کی آب و ہوا مزید زہریلی ہوسکتی ہے۔

نگران وزیر ٹرانسپورٹ ابراہیم حسن مراد کا کہنا ہے  پبلک ٹرانسپورٹ  کو مضبوط بنانے کےلئےکئی کمپنیوں کے ساتھ بات چیت چل رہی ہے، لاہور کی سڑکوں پر جدید  الیکٹرک بسیں چلائی جائیں گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے