اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

عماد وسیم کی ریٹائرمنٹ پر رضوان اور شاداب کا ردعمل آگیا

26 Nov 2023
26 Nov 2023

(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈرعماد وسیم کی ریٹائرمنٹ پر وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان اور لیگ سپنر شاداب خان کا ردعمل آگیا۔

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر ٹوئٹ کرتے ہوئے محمد رضوان نے عماد وسیم کی ریٹائرمنٹ پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے پختہ یقین ہے کہ پاکستان کیلئے بین الاقوامی کرکٹ میں بہترین کارکردگی دکھانے کیلئے آپ کے پاس ابھی کئی سال باقی ہیں، زندگی کے ہر پہلو میں آپکے کیلئے نیک خواہشات ہیں! کامیاب رہیں۔

لیگ سپنر شاداب خان نے عماد وسیم کو شاندار کیریئر پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے ساتھ کھیل کر خوشی ہوئی، کیریئر کی نئی اننگز میں آپکے لیے نیک خواہشات ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں آل راؤنڈر عماد وسیم نے سوشل میڈیا کے ذریعے اچانک انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرکے پاکستان کرکٹ بورڈ، کھلاڑیوں اور مداحوں کو حیران کردیا تھا۔

دوسری جانب عماد وسیم کے اچانک تمام فارم کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے اعلان کے بعد سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑگئی ہے، مداحوں کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ سے نوجوان کھلاڑیوں کا اس طرح جانا بورڈ کی ناکامی ہے۔۔

 

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے