اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاکستان،سعودی عرب کے فٹبال فیڈریشن میں باہمی تعاون کے معاہدے پر دستخط

26 Nov 2023
26 Nov 2023

(ویب ڈیسک) پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان فٹبال فیڈریشن میں باہمی تعاون کے معاہدے پر دستخط ہوگئے۔

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان طے پانے والے معاہدے میں دونوں ممالک کھیل کے فروغ کیلئے مل کر کام کریں گے۔

معاہدے کے مطابق سال 2024 میں پاکستان اور سعودی عرب کی قومی، یوتھ اور ویمنز کی فٹبال ٹیموں کے مشترکہ مقابلے ہوں گے جبکہ فٹبال سے متعلقہ ٹیکنالوجی، سپورٹس سائنس، ریفریز اور مارکیٹنگ سمیت مختلف معاملات و امور میں معاونت کا سلسلہ بھی جاری رہے گا۔

پی ایف ایف نارملائزیشن کمیٹی کے چیئرمین ہارون ملک اور سعودی فیڈریشن کے صدر یاسر المسحیال نے معاہدے کی دستاویزات کا تبادلہ کیا۔

پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) نارملائزیشن کمیٹی کے چیئرمین ہارون ملک نے سعودی فیڈریشن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ معاہدے کی صورت میں ایک اہم سنگ میل عبور ہوا ہے جس سے پاکستان فٹبال کے روشن مستقبل کی جانب پیشرفت میں مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کی پاکستان فٹبال کے سسٹم اور انفرا اسٹرکچر میں سرمایہ کاری خوش آئند ہے اور آئندہ سالوں میں اس کے ثمرات حاصل ہوں  گے، پاکستان فٹبال کو درست سمت پر گامزن رکھنے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان فٹبال کی تاریخ میں پہلی بار اس نوعیت کے معاہدے پر دستخط ہوئے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے