اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

شہرِ لاہور میں چلنے والی وہیکلز سموگ میں اضافے کا باعث بننے لگیں

25 Nov 2023
25 Nov 2023

(لاہور نیوز) شہرِ لاہور میں چلنے والی وہیکلز سموگ میں اضافے کا باعث بننے لگیں۔ 61 لاکھ سے زائد وہیکلز نے شہر کی فضا آلودہ کر دی۔

باغوں کا شہر لاہور اس وقت گاڑیوں، بسوں، رکشاؤں اور ویگنوں کا شہر بن چکا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ شہر کی فضا آلودہ ہو چکی ہے اور اب تو سانس لینا بھی مشکل ہوتا جا رہا ہے۔ محکمہ ایکسائز کے ریکارڈ کے مطابق اس وقت شہر میں 61 لاکھ سے زائد وہیکلز رجسٹرڈ ہیں۔ گاڑیوں سے پیدا ہونے والی آلودگی یا فوٹو کیمیکل سموگ سب سے خطرناک قرار دی گئی ہے۔ قسم قسم کی گاڑیاں شہر کو آلودہ کر رہی ہیں۔

ایکسائز آفس لاہور میں اس وقت 27 ہزار 187 بسیں، 3 ہزار 535 ایمبولینسز، 3 ہزار 289 کرینز رجسٹرڈ ہیں۔ 7ہزار 25 ڈبل کیبن ڈالے، 29 ہزار 389 مِنی بسیں، 52 ہزار 599 پک اپس بھی شامل ہیں۔ رجسٹرڈ کاروں کی تعداد 12 لاکھ 51 ہزار، 61 ہزار 32 ٹرک بھی رجسٹرڈ ہیں۔ 43 لاکھ 68 ہزار موٹر سائیکل، 11 ہزار 642 ٹیکسیاں جبکہ 1 لاکھ 67 ہزار رکشے شامل ہیں۔

لاہور میں گاڑیوں کی بہتات اور سموگ، لاس اینجلس کی سموگ سے ملتی جلتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ لاہور کا شمار آلودگی کے لحاظ سے دنیا کے بدترین شہروں میں ہوتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے