اپ ڈیٹس
  • 347.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

خاور مانیکا کا چیئرمین پی ٹی آئی اور بشری بی بی کیخلاف عدالت سے رجوع

25 Nov 2023
25 Nov 2023

(ویب ڈیسک) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں خاورمانیکا نے چیئرمین پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے خلاف درخواست دائرکر دی۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں خاورمانیکا کی دائر درخواست پر سماعت ہوئی ، درخواست میں خاور مانیکا نے مؤقف اختیار کیا کہ بشری بی بی سے1989 میں نکاح ہوا اور خوشگوار ازدواجی زندگی گزار رہے تھے، یو اے ای میں مقیم سالی نے دھرنا کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی سے متعارف کرایا۔

درخواست میں کہا گیا کہ میرا تعلق پاک پتن کی مانیکا فیملی سے ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کو باعزت طریقے سے اپنی فیملی سے دور کرنے کی کوشش کی مگر ان کی مسلسل مداخلت جاری رہی ، چیئرمین پی ٹی آئی پیری مریدی کا سہارا لیکر میری ذاتی زندگی اور گھر میں داخل ہوئے اور وہ میری غیر موجودگی میں میرے گھر آتے تھے ۔

خاور مانیکا نے درخواست میں مزید کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی گھنٹوں میرے گھر میں گزارتے تھے جوکہ اسلامی تعلیمات کے خلاف ہیں ، ایک روز اچانک گھر آیا تو زلفی بخاری میرے بیڈ روم میں موجود تھے ، بشری بی بی نے بنی گالہ ہاؤس آنا جانا شروع کر دیا۔

خاور مانیکا نے درخواست میں بشری بی بی اور چیئرمین پی ٹی آئی کو سزا کی استدعا کردی ، خاور مانیکا کا بیان قلمبند ہونے کے بعد عدالت  نے سماعت 28نومبرتک ملتوی کر دی۔

 واضح رہے کہ گزشتہ روز جوڈیشل مجسٹریٹ قدرت اللہ نے دوران عدت نکاح کا کیس واپس لینے کی مدعی کی درخواست منظورکی تھی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے