25 Nov 2023
(لاہور نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤتڈرعماد وسیم کے انٹرنیشنل کرکٹ چھوڑنے کی وجہ سامنے آگئی۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) نے محمد عامر اور عماد وسیم کو پلان کا حصہ بنانے کا فیصلہ کیا تھا۔ دونوں کھلاڑیوں نے پاکستان کرکٹ کے ساتھ انٹرنیشنل لیگز کھیلنے کی خواہش کا اظہار کیا۔
پی سی بی نے لیگز کےبجائے پاکستان کرکٹ کھیلنےکو ترجیح دینے کو کہا۔ جس پردونوں کرکٹرز نے انٹرنیشنل لیگز کو اہمیت دی۔