اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

عماد وسیم کی ریٹائرمنٹ پر ذکاء اشرف بھی بول پڑے

25 Nov 2023
25 Nov 2023

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈرعماد وسیم کی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ پر پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکاء اشرف نے اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

گزشتہ روز عماد وسیم نے سوشل میڈیا پر انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے پی سی بی اور اپنے فینز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا تھا کہ کافی سوچ بچار کے بعد فیصلہ کیا کہ انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا یہی صحیح وقت ہے۔

عماد وسیم کی ریٹائرمنٹ پر ذکاء اشرف نے سابق کرکٹر کی پاکستان کے لیے خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی کمی کو محسوس کیا جائے گا۔

ذکا اشرف کا کہنا تھا عماد وسیم کی وائٹ بال کرکٹ میں پرفارمنس ٹیم میں جیت کے لیے کلیدی رہی ہے تاہم ان کے فیصلے کا احترام کرتا ہوں اور پی سی بی کی مینجمنٹ کمیٹی کی جانب سے آپ کی پاکستان کے لیے خدمات کا شکر گزار ہوں اور آپ کے تابناک مستقبل کے لیے نیک تمنائیں ہیں۔

عماد وسیم نے 2015 میں انٹرنیشنل کرکٹ میں ڈیبیو کیا، 55 ایک روزہ اور 66 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے 34 سالہ کرکٹر نے انٹرنیشنل کرکٹ میں 109 وکٹیں اور 1472 رنز سکور کیے، عماد 2017 کی چیمپئنز ٹرافی جیتنے والی ٹیم کا حصہ تھے اور انہوں نے 2016 کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، 2019 کا 50 اوورز کا ورلڈکپ اور 2021 کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ بھی کھیلا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے