اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

حارث رؤف اپنے اوپر ہونے والی شدید تنقید سے پریشان

25 Nov 2023
25 Nov 2023

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف ان دنوں اپنے اوپر ہونے والی شدید تنقید پر خاصے پریشان ہیں۔

قومی ٹیم کے نئے چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے 20 نومبر کو ایک پریس کانفرنس میں آسٹریلیا کے دورے کے لیے 18 رکنی سکواڈ کا اعلان کیا تھا اور ساتھ ہی حارث رؤف کو ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے سے انکار پر تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق 30 سالہ کرکٹر جس نے 4 سال قبل اپنے بین الاقوامی  کیریئر کا آغاز کیا تھا، ہر طرف سے ہونے والی غیر منصفانہ تنقید سے پریشان اور مایوس ہوگئے ہیں۔

حارث رؤف ان دنوں نیشنل ٹی ٹوئنٹی چیمپئن شپ کے لیے کراچی میں موجود ہیں اور ان کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ وہ ٹیسٹ کرکٹ دوبارہ شروع کرنے کے لیے ذہنی اور جسمانی لحاظ سے بہترین حالت میں رہنا چاہتے ہیں۔

خاندانی ذرائع نے فاسٹ بولر کے حوالے سے کہا کہ حارث بھارت میں ہونے والے ورلڈکپ کے دوران پاکستانی فاسٹ بولرز پر تنقید کرنے والوں سے بہت ناراض ہیں، وہ لوگ جو کرکٹ کے بارے میں شاید ہی جانتے ہوں  وہ بھی  ان کی فارم پر تنقید کر رہے ہیں اور ورلڈکپ کے میچوں کے دوران ان کے مسلسل وکٹیں نہ لینے پر سوالات اٹھا رہے ہیں'۔

حارث کے قریبی ذرائع کے مطابق ایک فاسٹ بولر کو ذہنی طور پر فٹ اور بڑے وقت کی کرکٹ کے لیے تیار ہونا ضروری ہے، حارث رؤف کا ماننا ہے کہ وہ ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کے لیے جسمانی اور ذہنی طور پر صحیح حالت میں نہیں ہیں جہاں آپ کو پورے 5 دن چوکنا رہنا ہوتا ہے۔

ذرائع نے کہا کہ حارث کا خیال تھا کہ انہیں ٹیسٹ اور دیگر بین الاقوامی ٹورنامنٹس کے لیے جسمانی اور ذہنی طور پر تیار رہنے کے لیے کھیل کے مختصر ورژن (ٹی ٹوئنٹی) پر توجہ دینی چاہیے، اسی لیے انہوں نے صرف ٹی ٹوئنٹی کھیلنے پر توجہ مرکوز کرلی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا تھا کہ دورہ آسٹریلیا سے انکار کرنے والے قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کے خلاف کوئی انتقامی کارروائی نہیں کی جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے