اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

لیول پلیئنگ فیلڈ ہوتی تو نوازشریف کیلئے ریڈ کارپٹ بچھایا جاتا: جاوید لطیف

25 Nov 2023
25 Nov 2023

(لاہور نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ لیول پلیئنگ فیلڈ آج بھی موجود نہیں، اگر لیول پلیئنگ فیلڈ ہوتی تو نوازشریف کیلئے ریڈ کارپٹ بچھایا جاتا۔

لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے خلاف بیانیہ بنایا گیا، انہیں چور ڈاکو کہا گیا اور بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نااہل کیا گیا، 2018 کا الیکشن ڈیل کے تحت ہوا، 2017 کے کرداروں کا سب کو معلوم ہے۔

انہوں نے کہا کہ سب کو معلوم ہے کہ 2017 کا فیصلہ کس نے لکھوایا جو 2017 کے کردار ہیں انہیں کٹہرے میں کھڑا کرنا چاہیے، آج ان کرداروں کے فیصلوں کو عوام بھگت رہے ہیں، اداروں میں خود احتسابی کا سلسلہ شروع ہونا احسن اقدام ہے،قائد ن لیگ آج بھی عدالتوں میں پیش ہو رہے ہیں۔

لیگی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ 2024 کا الیکشن صاف شفاف ہوگا، چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل میں جو سہولتیں میسر ہیں وہ کسی کو حاصل نہیں۔

جاوید لطیف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ

قبل ازیں اداروں کیخلاف اشتعال انگیز گفتگو کرنے کے مقدمے میں لیگی رہنما جاوید لطیف انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش ہوئے۔

لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل نے مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب اور جاوید لطیف سمیت دیگر کے خلاف کیس کی سماعت کی، اس موقع پر جاوید لطیف نے عدالت میں پیش ہو کر حاضری مکمل کرائی۔

بعدازاں عدالت نے میاں جاوید لطیف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیئے اور لیگی رہنما سمیت دیگر کو آئندہ 9 دسمبر کو پیش ہونے کی ہدایت کر دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے