اپ ڈیٹس
  • 346.00 انڈے فی درجن
  • 338.00 زندہ مرغی
  • 490.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

معروف گلوکار سلیم رضا کو مداحوں سے بچھڑے 40 برس بیت گئے

25 Nov 2023
25 Nov 2023

(لاہور نیوز) ماضی کے معروف گلوکار سلیم رضا کو مداحوں سے بچھڑے 40 برس بیت گئے، گلوکار نے جو بھی گایا وہ امر ہو گیا، ان کے گائے گیت آج بھی زبان زد عام ہیں۔

پرسوز اور سحر انگیز آواز کے مالک گلوکار سلیم رضا 4 مارچ 1932ء کو مشرقی پنجاب کے شہر امرتسر میں پیدا ہوئے، قیام پاکستان کے فوری بعد وہ اہل خانہ کے ساتھ لاہور آ گئے، شروع ہی سے ان کی آواز میں سوز و گداز تھا۔

ریڈیو پاکستان لاہور سے اپنی آواز کا جادو جگانا شروع کیا اور یہی آواز انہیں فلمی دنیا تک لے آئی، 1955ء میں فلم ’’نوکر‘‘ سے فلمی صنعت میں قدم رکھا اور اسی سال ریلیز ہونے والی فلم ’’قاتل‘‘ میں ان کے گائے گیتوں کو بہت پذیرائی ملی۔

گلوکار سلیم رضا کو اصل شہرت 1957ء میں فلم ’’7 لاکھ‘‘ کے گیتوں سے ملی جس کے بعد انہوں نے متعدد فلموں میں آواز کا جادو جگایا، گلوکار کو نگار ایوارڈ سے بھی نوازا گیا، بعد ازاں وہ کینیڈا چلے گئے جہاں انہوں نے 1975ء میں موسیقی کا ایک سکول قائم کیا، 25 نومبر 1983ء کو سلیم رضا کینیڈا میں ہی انتقال کر گئے۔
 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے