(لاہور نیوز) ایل ڈی اے کا غیر قانونی تعمیرات اور ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ ٹاؤن شپ میں سالانہ کمرشل فیس کی عدم ادائیگی پر 20 سے زائد املاک سربمہر کر دیں۔
ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ زون سیون علی عباس نے آپریشن کی نگرانی کی۔ دوسری جانب ایل ڈی اے کے شعبہ پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیم نے کارروائی کی۔ آپریشن کی سربراہی ایڈیشنل ڈی جی اربن پلاننگ خالد گورایہ نے کی۔ چھ غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں میں تعمیرات مسمار کر دی گئیں۔ ایدھی روڈ پر ایلی گینس سکیم اور الحرم سکیم میں بھی تعمیرات گرا دی گئیں۔ النصر ہومز ، سندل بار سکیم اور موسیٰ ٹاؤن میں بھی تعمیرات مسمار کی گئیں۔ غیر قانونی سکیموں میں سیوریج ، واٹر سپلائی اور سڑکوں کو بھی مسمار کر دیا گیا۔
کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا کا کہنا ہے کہ قبضہ مافیا، غیر قانونی تعمیرات اور غیر قانونی رہائشی سکیموں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر آپریشن کیا جا رہا ہے۔