اپ ڈیٹس
  • 346.00 انڈے فی درجن
  • 338.00 زندہ مرغی
  • 490.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

کمرشل گاڑیوں کے روٹ پرمٹ اور فٹنس سرٹیفکیٹ نہ ہونے کا انکشاف

24 Nov 2023
24 Nov 2023

(لاہور نیوز) محکمہ ٹرانسپورٹ اور پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی کی مبینہ نااہلی سامنے آ گئی۔ شہر کی سڑکوں پر دندناتی کمرشل گاڑیوں کے روٹ پرمٹ اور فٹنس سرٹیفکیٹ نہ ہونے کا انکشاف ہو گیا۔

لاہور میں70 لاکھ سے زائد گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں سڑکوں پر رواں دواں ہیں۔ ان گاڑیوں سے نکلنے والا دھواں سموگ کے پھیلاؤ کی بنیادی وجہ ہے۔ متعلقہ ادارے ان گاڑیوں کے خلاف کارروائی سے گریزاں ہیں۔

پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی ، ریجنل ٹرانسپورٹ کمپنی اور محکمہ ٹرانسپورٹ نے چپ سادھ رکھی ہے۔ کیش ڈلیوری اور کوریئر سروس کی گاڑیوں کے بھی روٹ پرمٹ اور فٹنس سرٹیفکیٹ موجود نہیں۔ روٹ پرمٹ اور فٹنس سرٹیفکیٹ نہ بننے سے سرکاری خزانے کو بھی نقصان پہنچ رہا ہے۔ کمرشل گاڑیاں فضائی آلودگی میں بھی خطرناک حد تک اضافے کا باعث بن رہی ہیں۔

پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی حکام کا کہنا ہے کہ سیکرٹری ٹرانسپورٹ سے ان کمرشل گاڑیوں کو قانونی دائرہ کار میں لانے کی استدعا کی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے