اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

آپس میں محبت اور مساوات کو فروغ دیں: امام کعبہ کا فیصل مسجد میں خطبہ جمعہ

24 Nov 2023
24 Nov 2023

(ویب ڈیسک) فیصل مسجد میں امام کعبہ الشیخ الصالح بن عبداللہ بن حمید نے نمازجمعہ کی امامت کی اور خطبہ دیا۔

فیصل مسجد میں امام کعبہ الشیخ الصالح بن عبداللہ بن حمید نے اپنے خطبے میں کہا کہ مسلمانوں کی مثال جسم کی مانند ہے جو ایک دوسرے کو مضبوط کرتے ہیں، آخرت کی بہتری کیلئے خود کو بہتر کریں۔

انہوں نے کہا کہ آپس میں اخوت، محبت اور مساوات کو فروغ دیں ، مسلمانو!فلسفہ تقویٰ پر سختی سے کاربند رہو۔

امام کعبہ نے خطبے میں کہا کہ چھوٹے چھوٹے اختلافات پر کسی کو کافر قرار نہ دیں، نیک اور صالح کاموں کے فروغ میں تعاون کریں۔

واضح رہے کہ  امام کعبہ ڈاکٹر صالح بن حمید 6 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچے ہیں جہاں انہوں نے آج فیصل مسجد میں نماز جمعہ کی امامت کی۔

امام کعبہ بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے زیر اہتمام کانفرنس میں بھی خصوصی شرکت کرینگے ، قائد اعظم آڈیٹوریم فیصل مسجد میں خطاب کا موضوع " شریعت و قانون میں انسانی جان کا تحفظ " ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے