اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

شہباز شریف کے زیر صدارت اجلاس، انتخابی امیدواروں کے ناموں پر مشاورت

24 Nov 2023
24 Nov 2023

(ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیر اعظم شہباز شریف کے زیر صدارت مسلم لیگ ن کا غیر رسمی مشاورتی اجلاس ہوا، اجلاس میں جنرل انتخابات میں امیدواروں کے ناموں پر سکروٹنی کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔

اجلاس میں رانا ثنا اللہ، سردار ایاز صادق، خواجہ سعد رفیق، عطاء تارڑ، اویس لغاری سمیت دیگر رہنما شریک ہوئے، اجلاس میں ن لیگ کے امیدواروں اور الیکٹیبلز کے سروے کروانے کی تجویز پر غور کیا گیا۔

پارٹی ذرائع کے مطابق ن لیگ کے قائد نواز شریف کی جانب سے جاری ہدایات پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی، اجلاس میں شہباز شریف نے بڑی تعداد میں پارٹی ٹکٹ کے لئے درخواستیں وصول ہونے پر خوشی کا اظہار کیا۔

شہباز شریف کی جانب سے خواجہ سعد رفیق اور رانا ثنا اللہ کو پنجاب کے امیدواروں کے حتمی ناموں پر جلد مشاورت مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی، شہباز شریف نے سردار ایاز صادق کو بلوچستان کے امیدواروں کے نام جلد دینے کی ہدایت کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے