24 Nov 2023
(لاہور نیوز) ٹریفک پولیس نے کم عمر ڈرائیورز کیخلاف کریک ڈاؤن میں 4 ہزار سے زائد مقدمات درج کرلیے۔
سی ٹی او لاہور حادثات کے سدباب اور ننھی جانوں کے تحفظ کیلئے پرعزم ہیں، صوبائی دارالحکومت میں کم عمر اور بغیر لائسنس ڈرائیورز کےخلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن جاری ہے۔
حکام کے مطابق ٹریفک پولیس نے کم عمر ڈرائیونگ پر 4 ہزار 54 جبکہ بغیر لائسنس ڈرائیونگ پر 2 ہزار 646 مقدمات کا اندراج کر کے گاڑیاں تھانوں میں بند کروا دیں، بغیر لائسنس کار ڈرائیونگ پر ایک ہزار 80 جبکہ بغیر لائسنس موٹرسائیکل چلانے پر 1 ہزار 566 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔
سی ٹی او لاہور کا کہنا ہے کہ شہر خصوصاً پوش علاقوں میں 190 مقامات پر خصوصی ناکہ جات قائم کیے گئے ہیں، شہر میں 30 لائسنس دفاتر، 10 موبائل وینز اور تمام خدمت مراکز سینٹر 7/24 کام کررہے ہیں۔