اپ ڈیٹس
  • 346.00 انڈے فی درجن
  • 338.00 زندہ مرغی
  • 490.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

علی ظفر کا عالمی فنکار برادری سے غزہ میں مظالم کیخلاف آواز اٹھانے کا مطالبہ

24 Nov 2023
24 Nov 2023

(ویب ڈیسک) نامور پاکستانی گلوکار و اداکار علی ظفر نے عالمی فنکار برادری سے غزہ میں جاری اسرائیلی مظالم کیخلاف آواز اٹھانے کا مطالبہ کردیا۔

حال ہی میں  گلوکار علی ظفر نےدبئی میں منعقدہ  ایک ایوارڈ فیسٹیول میں شرکت کی جس میں عرب فنکاروں سمیت،دنیا بھر کی معروف شخصیات کو مدعو کیا گیا تھا، تقریب میں جہاں علی ظفر بہترین پاکستانی گلوکار کا ٹائٹل اپنے نام کرنے میں کامیاب رہے وہیں انہوں نے مظلوم فلسطینیوں کے حق میں بھی آواز بلند کی۔

تقریب میں خطاب کرتے ہوئے علی ظفر نے عالمی فنکار برادری سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ انہیں انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر غزہ میں ہونے والے مظالم کے خلاف آواز اٹھانی چاہیے،  فلسطین اور غزہ میں کئی دہائیوں سے مظالم جاری ہیں اور ہر کوئی ان مظالم کو دیکھ رہا ہے۔

گلوکار کا کہنا تھا کہ  فنکاروں اور اداکاروں کی خوش نصیبی ہے کہ ان کی آواز زیادہ لوگوں تک پہنچتی ہے،اس میں کوئی شک نہیں کہ ہم آرٹسٹ ہیں، اداکار ہیں، لیکن اس سے پہلے ہم انسان بھی ہیں۔

علی ظفر کا مزید کہنا تھا کہ  بطور انسان ہمیں فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف آواز اٹھانی چاہیے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے