اپ ڈیٹس
  • 347.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

شیری رحمان کا لاہور میں فضائی آلودگی کے خطرناک حد سے تجاوز پر اظہار تشویش

24 Nov 2023
24 Nov 2023

(لاہور نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کی سینئر رہنما و سابق وفاقی وزیر شیری رحمان نے لاہور میں فضائی آلودگی کے خطرناک حد سے تجاوز کر جانے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

سینیٹر شیری رحمان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایئر کوالٹی انڈیکس پر دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں آج بھی لاہور سرفہرست جبکہ کراچی چوتھے نمبر پر ہے، لاہور کی فضائی آلودگی کی شرح 486 تک پہنچ گئی ہے جو انتہائی تشویشناک اور مضر صحت ہے۔

سابق وزیر ماحولیات کا کہنا تھا کہ  فضائی آلودگی کی 300 سے زائد شرح خطرناک ہوتی ہے، 486 کا مطلب لاہور کے شہری ہوا نہیں دھوئیں میں سانس لے رہے ہیں جس سے کئی بیماریاں جنم لے سکتی ہیں۔

رہنما پیپلزپارٹی نے کہا کہ لوگوں سے ایک بار پھر گزارش ہے احتیاتی تدابیر پر سختی سے عمل کریں، گھروں میں ایئر پیوریفائر اور باہر نکلتے ہوئے ماسک کا استعمال کریں، حکومت کو چاہئے کہ نیشنل کلین ایئر پالیسی 2023 کے مطابق طویل مدتی اقدامات کا آغاز اور نفاذ کرے۔

شیری رحمان نے مزید کہا کہ سکول بند کرنا اور لاک ڈاؤن کرنا اس بحران کا حل نہیں، اس کی روک تھام کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے