اپ ڈیٹس
  • 348.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پنجاب پولیس کا بیرون ملک مفرور اشتہاریوں کیخلاف آپریشن، ایک اور مجرم گرفتار

24 Nov 2023
24 Nov 2023

(لاہور نیوز) پنجاب پولیس کا بیرون ممالک مفرور اشتہاریوں کے خلاف آپریشن جاری ہے، پنجاب پولیس نے قبضہ گروپ، اقدام قتل، ہوائی فائرنگ کے جرائم میں مطلوب ایک اور خطرناک اشتہاری کو عمان سے گرفتار کر لیا۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق پنجاب پولیس سپیشل اسکواڈ کی ٹیم اشتہاری مجرم محسن علی کو عمان سے گرفتار کرکے وطن پہنچ گئی، پنجاب پولیس، ایف آئی اے اور انٹرپول کی باہمی کوآرڈی نیشن سے اشتہاری محسن علی کو گرفتار کیا گیا۔

ترجمان نے مزید کہا کہ ملزم کی گرفتاری کیلئے انٹرپول سے ریڈ نوٹس جاری کروا کر مسلسل تعاقب جاری رکھا گیا، آئی جی پنجاب نے اے کیٹیگری  کے خطرناک اشتہاری کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کو شاباش دی ہے۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ قانونی مراحل جلد از جلد مکمل کرکے مجرم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے،سنگین جرائم میں ملوث خطرناک اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن کو مزید تیز کیا جائے،بیرون ملک مفرور اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے آر پی اوز، ڈی پی اوز آپریشنز کی خود نگرانی کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ رواں برس بیرون ممالک سے گرفتار ہونے والے اشتہاری مجرمان کی مجموعی تعداد 136 ہو گئی ہے،  اشتہاری مجرمان کو امریکہ، برطانیہ، یورپ، افریقہ اور خلیجی ممالک سے گرفتار کرکے پاکستان لایا گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے