اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پرچیاں چلنے تک قومی ٹیم کے حالات ایسے ہی رہیں گے: میانداد

24 Nov 2023
24 Nov 2023

(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان لیجنڈری جاوید میانداد نے پی سی بی میں پرچیاں چلنے کا انکشاف کر دیا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان، لیجنڈ جاوید میانداد نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ جب تک پرچیاں چلتی رہیں گی اس وقت تک قومی ٹیم کے حالات ایسے ہی رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ باصلاحیت کھلاڑی بیٹھے رہیں گےاور پرچی والے آگے نظر آئیں گے، قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی پروفیشنل ہیں انہیں پیسہ ملتا ہے اور ان پر لازم ہے کہ وہ گراؤنڈ میں پرفارم کریں۔

ورلڈ کپ میں ناکامی پر جاوید میانداد نے کہا کہ لگتا ہے ہمارے کھلاڑیوں میں صلاحیت نہیں ہے،انہیں پرفارم کرنا چاہیے اور جو پرفارم نہیں کر رہا اسے فارغ کریں جب انہیں ڈر ہوگا کہ ہم نکال دیئے جائیں گے تو وہ پرفارم بھی کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ یہاں کرکٹ بورڈ میں پرچیاں چل رہی ہیں کوئی پرفارم کرے نہ کرے اسے کھلایا جا رہا ہے، یہاں تک نچلی سطح پر بھی انصاف نہیں ہوتا۔

کرکٹ لیجنڈ نے کہا کہ ایسوسی ایشن فیئر نہیں ہے، چمچوں کو اس کے اُس کے فون پر رکھ لیا جاتا ہے، چاہے کراچی ہو یا لاہور ان کھلاڑیوں کو رکھا جاتا ہے جس کے لیے کہیں سے فون آجائے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے دور میں مختلف کلبز کی ٹیم ہوتی تھی اور مقابلہ سخت تھا جس کی وجہ سے اچھے کھلاڑی سامنے آتے تھے، ڈیپارٹمنٹ کرکٹ بہت ضروری ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے