24 Nov 2023
(ویب ڈیسک) بھارت کے ریکارڈ 518 ملین ناظرین نے حالیہ ورلڈکپ مقابلے ٹی وی پر دیکھے۔
بھارت میں ورلڈکپ میچز ریکارڈ 518 ملین ناظرین نے ٹی وی پر دیکھے جبکہ آئی سی سی کے آفیشل براڈکاسٹرز کا کہنا ہے کہ بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان فائنل کے ناظرین کی تعداد 59 ملین تھی۔
یاد رہے کہ صرف بھارت میں 2024 سے 2027 تک آئی سی سی ٹورنامنٹس کے ڈیجیٹل اور سٹریمنگ رائٹس مذکورہ نشریاتی ادارے نے آئی سی سی کو 3 بلین ڈالر کے قریب ادا کیے ہیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ حالیہ ورلڈکپ کے میچز کی بھارت میں سمارٹ فونز پر فری سٹریمنگ فراہم کی گئی، یہ زیادہ ایڈورٹائزنگ ریونیو حاصل کرنے کی حکمت عملی تھی۔