اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ورلڈکپ فائنل میں بھارت کی شکست کرکٹ کیلئے اچھی خبر تھی: عبدالرزاق

24 Nov 2023
24 Nov 2023

(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈرعبدالرزاق نے ایک مرتبہ پھر بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کو تنفید کا نشانہ بنا ڈالا ۔

مقامی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر عبدالرزاق نے الزام عائد کیا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے ورلڈکپ کی میزبانی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کنڈیشنز کو اپنے حق میں استعمال کیا۔

ورلڈکپ فائنل میں آسٹریلیا کے ہاتھوں بھارت کی تاریخی شکست کرکٹ کیلئے اچھی خبر تھی، میگا ایونٹ کے فائنل کیلئے اتنی خراب پچ کبھی نہیں دیکھی۔

آئی سی سی ورلڈکپ کے فائنل میں آسٹریلیا نے بھارت کو 6 وکٹوں سے شکست دیکر چھٹی بار عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

قبل ازیں گزشتہ دنوں میگا ایونٹ کے آفیشل براڈ کاسٹر سٹار سپورٹس نے سابق بھارتی کرکٹر اور کمنٹیٹر محمد کیف کی ویڈیو شیئر کی جس میں وہ آسٹریلیا کو چیمپئن ماننے سے انکار کررہے تھے۔

انکا کہنا تھا کہ میں قطعی یہ بات ماننے کو تیار نہیں ہوں کہ میگا ایونٹ کا فائنل دنیا کی اچھی ٹیم جیتی ہے، آن پیپر بھارتی ٹیم دنیا کی بہترین ٹیم ہے، آج بھارت کا برا دن تھا ورنہ ہماری ہی ٹیم ونر ہوتی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے