اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاکستان ویمنز ٹیم ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز کیلئے نیوزی لینڈ روانہ

24 Nov 2023
24 Nov 2023

(ویب ڈیسک) پاکستان ویمنز کا 17 رکنی سکواڈ ندا ڈار کی قیادت میں نیوزی لینڈ کے خلاف 3 ٹی ٹوئنٹی اور 3 ون ڈے انٹرنیشنل کی سیریز کھیلنے کیلئے براستہ دبئی نیوزی لینڈ کیلئے روانہ ہوگیا ۔

دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ 3، 5 اور 9 دسمبر کو ڈنیڈن اور کوئنز ٹاؤن میں کھیلئے جائیں گے جبکہ ون ڈے انٹرنیشنل میچز کوئنز ٹاؤن اور کرائسٹ چرچ میں 12 سے 18 دسمبر کے درمیان ہوں گے۔

قومی سکواڈ کی قیادت کپتان ندا ڈار کریں گی جبکہ ٹیم میں عالیہ ریاض، بسمہ معروف، ڈیانا بیگ، فاطمہ ثنا اور غلام فاطمہ شامل ہوں گی۔

قومی ٹیم کے سکواڈ میں دو وکٹ کیپر منیبہ علی اور نجیہہ علوی کے علاوہ نشرہ سندھو، نتالیہ پرویز، عمیمہ سہیل، صدف شمس، سعدیہ اقبال، شوال ذوالفقار، سدرہ امین اور ام ہانی سمیت وحیدہ اختر بھی شامل ہیں۔

پاکستان ٹیم نے نیوزی لینڈ روانگی سے قبل کراچی میں چار روزہ ٹریننگ کیمپ میں حصہ لیا اور بھرپور پریکٹس کی۔

اس موقع پر کپتان ندا ڈار کا کہنا تھا کہ قومی ویمنز ٹیم سکواڈ میں چند نوجوان کھلاڑی بھی شامل ہیں جبکہ فاطمہ ثنا اور شوال ذوالفقار کی بھی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے جبکہ سکواڈ میں شامل ام ہانی بھی باصلاحیت کھلاڑی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ  ہم ایک درست کامبی نیشن بنانے میں مصروف ہیں اور کھلاڑیوں کا پول بڑھانے پر بھی کام کررہے ہیں۔

 ندا ڈار کا کہنا تھا کہ بطور کپتان مجھے اپنی کھلاڑیوں پرمکمل اعتماد ہے، ہماری کھلاڑیوں نے حال ہی میں جنوبی افریقا کے خلاف  اچھی کارکردگی دکھائی تھی اور ہماری دو کھلاڑی نشرہ سندھو اور سعدیہ اقبال آئی سی سی کی ٹی ٹوئنٹی بولنگ رینکنگ میں ابتدائی دس کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستانی ویمنز ٹیم 28 نومبر کو نیوزی لینڈ کی برٹ سٹکلف اوول لنکن یونیورسٹی کے گراؤنڈ پر 50 اوورز کا وارم اپ میچ کھیلے گی جبکہ اسی گراؤنڈ پر 30 نومبر کو ٹی ٹوئنٹی وارم اپ میچ  بھی کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان ہونے والی ون ڈے سیریز آئی سی سی کی ویمنز چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے