اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

شہباز شریف سے چودھری عابد رضا کوٹلہ کی قیادت میں گجرات کے پارٹی رہنماؤں کی ملاقات

23 Nov 2023
23 Nov 2023

(لاہور نیوز) سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے چودھری عابد رضا کوٹلہ کی قیادت میں گجرات کے سابق ارکان پارلیمنٹ، سابق ٹکٹ ہولڈرز اور پارٹی رہنماؤں نے ملاقات کی۔

شہباز شریف سے ملاقات میں پارٹی کے تنظیمی اور انتخابات کے حوالے سے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، پارٹی رہنماؤں نے اپنے علاقوں میں انتخابی تیاریوں اور انتظامات کے حوالے سے پارٹی صدر کو آگاہ کیا، شہباز شریف نے پارٹی عہدیداروں، رہنماؤں اور کارکنوں کے جذبے کو سراہا۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ عوام مطمئن ہیں کہ قائد نواز شریف ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لئے آ گئے ہیں، قوم نے چار سیاہ برسوں میں مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی تباہی کا چلا کاٹا، انشاء اللہ مہنگائی کی خزاں سے نجات اور آسانیوں کی بہار کا موسم جلد پھر شروع ہو گا۔

مسلم لیگ ن کے صدر نے کہا کہ نواز شریف کی قیادت میں پورا پاکستان متحد اور یکسو ہے، اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے پاکستان پھر ترقی کرے گا، صنعت اور تجارت کا پہیہ چلے گا، غریب کا چولہا جلے گا، نواز شریف کے آنے سے غریبوں کی امیدیں پھر سے جاگی ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ غریبوں کو پہلے مایوس کیا نہ آئندہ کریں گے، نواز شریف کی قیادت میں ملک کو معاشی خود انحصاری کی منزل سے ہمکنار کریں گے۔

ملاقات کرنے والوں میں چودھری عابد رضا، نوابزادہ طاہر الملک، راجہ اسلم خان، نوابزادہ غضنفر علی گل، چودھری علیم اللہ وڑائچ، چودھری جعفر اقبال اور دیگر رہنما شامل تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے